حج آپریٹرز کو اخراجات کا 30 فیصد ابھی ترسیل کرنا ہو گا: سٹیٹ بینک

حج آپریٹرز کو اخراجات کا 30 فیصد ابھی ترسیل کرنا ہو گا: سٹیٹ بینک

کراچی:سٹیٹ بنک کے اعلامیہ کے مطابق  حج آپریٹرز کو اخراجات کا 30 فیصد  ابھی ترسیل کرنا ہو گا۔سٹیٹ بنک کے اس اعلامیے کے بعد حج کی تیاریاں باقاعدہ شروع ہو گئی ہیں۔

عازمین حج کو مکمل سہولیات فراہم کرنے اور کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لئے سٹیٹ بینک نے حج آپریٹرز پر کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے بینک نے تمام حج آپریٹرز کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ ابھی سے سعودیہ عرب میں مکتب، رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کے علاوہ دیگر انتظامات مکمل کر لیں۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج آپریٹرز اپنے کوٹے سے متعلق آگاہ کریں اور کُل اخراجات کا تخمینہ لگا کر غیرملکی کرنسی کا بندوبست شروع کر دیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حج آپریٹرز کو کُل اخراجات کا 30 فیصد حصہ ابھی سے ترسیل کرنا ہو گا تاکہ عازمین حج کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔