لاہور: ثروت اعجاز قادری کو حراست میں لے کر کراچی روانہ کر دیا گیا

لاہور: ثروت اعجاز قادری کو حراست میں لے کر کراچی روانہ کر دیا گیا

لاہور: پولیس کے مطابق سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی پنجاب داخلے پر پابندی ہے جس پر ان کو داتا دربار کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا تھا اور بذریعہ جہاز ان کو ائیرپورٹ سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ثروت اعجاز قادری کو فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ائیر پورٹ منتقل کیا گیا جہاں سے جہاز تک پولیس کے افسران انکے ہمراہ رہے۔

واضح رہے گزشتہ سال پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں