آصف زرداری نے آصفہ اور بختاور کے مؤقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

 آصف زرداری نے آصفہ اور بختاور کے مؤقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

کراچی: شریف برداران سے بے مروتی مہنگی پڑ گئی۔ دبئی یاترا بھی کام نہ آئی۔ بختاور اور آصفہ نے عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت رکوا دی۔ شہید بی بی کی بیٹیوں کے آگے باپ کی بھی نہ چلی۔

بختاور اور آصفہ نے عرفان اللہ مروت کی پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی تو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی بیٹیوں کے موقف کے آگے سرتسلیم خم کرنا پڑا .

اس مرتبہ دو بیٹیاں ایک زرداری پر بھاری پڑ گئیں لیکن عرفان اللہ مروت اب بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ لگتا ہے عرفان اللہ مروت کو شریف بردارن کا ساتھ چھوڑنا بھی کافی مہنگا پڑا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں