معروف فٹ بالر پیلے کے بیٹے کو 13 برس کی سزا

معروف فٹ بالر پیلے کے بیٹے کو 13 برس کی سزا

ساﺅ پالو: سابق عظیم برازیلین فٹبالر پیلے کے بیٹے ایڈینہو کو منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا کم ہونے کے باوجود 13 برس جیل میں گزارنا پڑیں گے۔ 46 سالہ ایڈینہو نے اپنے والد کے سابق کلب سانتوس کی جانب سے کیریئر کے آغاز میں کچھ عرصہ بطور گول کیپر فٹبال کھیلی تھی۔ انھیں 2014 میں33 برس جیل کی سزا ہوئی تاہم ایک بھی دن قید میں نہیں گزارا اور متعدد اپیلز کیں۔

اب جج نے ان کی سزا میں 12 برس اور10 ماہ کی کمی تو کر دی مگر ساتھ میں واضح کیا کہ ہر صورت جیل میں 13 برس گزارنا ہوں گے۔ ایڈینہو کے وکیل نے کہا کہ وہ قانونی جنگ لڑنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

میرے موکل کو ایک فون ٹیپ کی بنیاد پر منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں