حسن روحانی کا دوسری مرتبہ صدارت کیلئے نامزدگی کا ارادہ

حسن روحانی کا دوسری مرتبہ صدارت کیلئے نامزدگی کا ارادہ

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات 19 مئی کو ہوں گے۔ مذکورہ ذریعے نے پارلیمنٹ میں موجود صحافیوں کو بتایا کہ روحانی نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران آئندہ صدارتی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ 2013 میں اصلاح پسندوں کی حمایت سے منتخب ہونے والے حسن روحانی نے اپنے اس موقف کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

قانونی طور پر آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے اندراج کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے۔ اس کے بعد ایران کی شوری نگہبان جائزہ لے کر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ انتخابی مہم کا آغاز 28 اپریل سے ہو گا اور یہ 17 مئی تک جاری رہے گی۔

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے نائب حامد بقائی نے سب سے پہلے (18 فروری کو) آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے بطور "آزاد امیدوار" اپنی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں