75سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کر دی

75سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کر دی

نیویارک : 75 سال پہلے نکلوائی گئی کتا ب پر پنسلوینیا کی لائبریری نے تاخیر سے کتاب واپس کرنے پر 554 ڈالر جرمانہ ختم کر دیا۔یہ کتاب ایک شخص کے باپ نے 75سال پہلے نکلوائی تھی، جسے اس شخص نے واپس کیا ہے۔ولکیس بر میں واقع اوسٹرہاؤٹ فری لائبریری نے اپنے فیس بک پیج میں بتایا ہے کہ وال رائیڈ دی اوریگون ٹریل کتاب کو 2 دسمبر 1941 نکلوایا گیا ہے۔

اس کے 5 دن بعد جاپان نے پرل ہاربر حملہ کیا تھا۔روبرٹ لوکمین جونیئر کا کہنا ہے کہ اسے یہ کتاب حال ہی میں اپنے گھر سے ملی ہے۔ اس کے باپ نے 9 سال کی عمر اس کتاب کو لائبریری سے نکلوایا تھا۔ روبرٹ کے باپ نے 2013 میں وفات پائی۔ روبرٹ کے مطابق اس کا باپ بھی اس کتاب کو ملنے پر واپس کر دیتا۔روبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ تاخیر سے کتاب واپس کرنے پر جرمانے کے حوالے سے کافی پریشان تھا۔ لیکن لائبریری نے 554 ڈالر کا جرمانہ ختم کر دیا۔