اوباما ابھی تک خود کو "امریکی صدر" کے طور متعارف کرانے میں مصروف

 اوباما ابھی تک خود کو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما ابھی تک اس حقیقت کو قبول نہیں کر پائے ہیں کہ وہائٹ ہاؤس میں ملک کا نیا صدر براجمان ہو چکا ہے۔ ملازمتوں سے متعلق پیشہ ورانہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ "LinkedIn" پر اوباما نے ابھی تک اپنے ذاتی پروفائل میں تبدیلی نہیں کی۔ ویب سائٹ پر ابھی تک ان کا رہائشی پتہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

پروفائل کے مطابق وہ ابھی تک ملک کے صدر اور وہائٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں۔ لِنکڈ اِن ویب سائٹ پر باراک اوباما کا اکاؤنٹ 2007 میں بنا تھا جب وہ سینیٹ کے رکن تھے۔ ایسا نظر آتا ہے کہ اوباما کے پروفائل میں موجود تمام معلومات 20 جنوری سے قبل کی ہیں جس روز نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

مزید برآں اوباما کے پروفائل میں لگی تصویر بھی سابق امریکی صدر کی سرکاری تصویر ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنی ذاتی تصویر نہیں لگائی جس سے صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کی نئی شناخت کا اظہار ہو۔

اوباما کی جانب سے آخری تعارف بھی امریکا کے 44 ویں صدر کے طور پر موجود ہے۔ مذکورہ پروفائل پر ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اوباما ہم آپ سے محبت کرتے ہیں مگر اب آپ صدر نہیں رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں