امریکی فوجی اڈے کے قریب چین اپنا پہلا غیر ملکی فوجی اڈا تعمیر کرے گا

امریکی فوجی اڈے کے قریب چین اپنا پہلا غیر ملکی فوجی اڈا تعمیر کرے گا

جبوتی :براعظم افریقہ میں واقعہ ملک جبوتی میں چین اپنا پہلا بیرونی فوجی اڈا قائم کر رہا ہے جو کہ پہلے سے موجود امریکی فوجی اڈے سے چند میل کے فاصلے پر موجود ہو گا اور یہ امریکی اڈا مشرق وسطی اور یمن میں فوجیوں کاروائیوں میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے،امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے حملے کے بعد امریکا نے جبوتی میں ایک اڈا قایم کیا تھا جہاں چار ہزار فوجی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
چین کا فوجی اڈہ جو اس کی سرزمین سے باہر پہلا فوجی اڈہ ہوگا۔ون چائنا پالیسی کو چیلنج کیا تو آبنائے تائیوان میں امن متاثر ہو گا۔چین اور امریکہ میں بحیرہ چین میں چین کی جانب سے مصنوعی جزیرے تیار کرنے کے حوالے سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکہ بارہا چین کو بحیرة چین میں مصنوعی جزیرے قائم کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کر چکا ہے۔ ۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ فوجی حکمت عملی کے حوالے انتہائی اہم واقعہ ہے۔
البتہ چین کے فوجی حکام نے اپنے فوجی اڈے کی اہمیت کو گھٹا کر پیش کیا ہے ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ بحری قزاقوں کے خلاف آپریشن کے لیے قائم کیا گیا ہے۔