شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، دلہا سمیت تین ملزمان گرفتار

 شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، دلہا سمیت تین ملزمان گرفتار

حافظ آباد :حافظ آباد کے علاقے دھنوئے ڈوگراں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے باعث دلہا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اتوار کو پولیس کے مطابق دھنوئے ڈوگراں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر تھانہ صدر نے دلہے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان سے اسلحہ اور آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔