تاندلیانوالہ: لیگی ایم پی اے کے بھائی کی پٹرول پمپ پر قبضہ کی کوشش

تاندلیانوالہ: لیگی ایم پی اے کے بھائی کی پٹرول پمپ پر قبضہ کی کوشش

تاندلیانوالہ: لیگی ایم پی اے جعفر علی اوچا کے ساتھیوں نے گزشتہ روز نجی پٹرول پمپ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے خلاف آج تاندلیا نوالہ شہر میں اجمن تاجران نے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا۔

ن لیگی چیئرمین میونسپل کمیٹی کی مظاہرین پر فائرنگ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے اوکاڑہ فیصل آباد روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔

شہر میں صورت حال کشیدہ ہو گئی۔ انجمن تاجران کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں