بلوچستان کے 16اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

 بلوچستان کے 16اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

کوئٹہ:  بلوچستان کے16اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی جس کے لئے 6ہزار سے زائد ٹیمیں بناکر 17لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو بلوچستان کے مطابق انسداد پولیو مہم کوئٹہ کے علاوہ چاغی،ڈیرہ بگٹی،جعفر آباد،جھل مگسی،قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ ،خضدار،لسبیلہ ،لوارالائی ، مستونگ ،نصیرآباد ،نوشکی ،پشین،شیرانی اور ژوب میں چلائی جارہی ہے۔

مہم میں مجموعی طور ان 16اضلاع کی 376یونین کونسلز کور کی جائیں گی۔کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹرسید فیصل احمد کیمطابق مہم کیلئیمجموعی طورپر6 ہزار540ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور پولیو مہم میں 17 لاکھ37 ہزار 264 سے زائد بچوں کو پولیوسیبچاو کے قطرے پلانے کاہدف مقررکیاگیاہے۔مہم کے لئے سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں،اس حوالے سے پولیس کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری ،لیویز اور ایف سی کے اہلکار بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں