آفریدی کے مقابلے پروفیسر حفیظ کو کنٹرول کرنا مشکل ہے: ڈیرن سیمی

 آفریدی کے مقابلے پروفیسر حفیظ کو کنٹرول کرنا مشکل ہے: ڈیرن سیمی

 لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پروفیسر محمد حفیظ کو بوم بوم آفریدی سے زیادہ مشکل کھلاڑی قرار دے دیا۔ ڈیرن سیمی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میدان میں بوم بوم شاہد آفریدی کے مقابلے پروفیسر محمد حفیظ کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں دو ایسے باؤلرز بھی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کے سپر سٹار بن سکتے ہیں۔

سیمی نے کہا میرے مطابق حسن علی پاکستانی ٹیم کیلئے بہترین باؤلر ثابت ہو سکتے ہیں اور اسی طرح محمد اصغر بھی اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں