لندن پولیس نے 12کروڑ روپے مالیت کی بھنگ پکڑلی

لندن پولیس نے 12کروڑ روپے مالیت کی بھنگ پکڑلی

لندن :برطانیہ میں سرد جنگ کی یاد گار اور ایٹمی جنگ سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئے بنکرپر لندن پولیس نے چھاپہ مارکر 12کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی بھنگ پکڑکر 6افراد کو گرفتار کرلیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن پولیس نے دریائے ٹیمز کے قریب نیوکلیئر بنکر پر چھاپا مارکر 12 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی بھنگ برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ ایسا لگتا ہے انہوں نے بھنگ کا جنگل دریافت کیا ہے۔لندن پولیس کے مطابق چار کمروں میں بھنگ کے ڈھائی سو سے زیادہ پودے موجود تھے، پودوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور خاص روشنی کی مدد سے پودوں کی نشونما کا انتظام کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ بنکر 1980ءکی دہائی میں سرکاری افسران کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، بعد میں حکومت نے اس پر توجہ نہ دی اور یہ منشیات فروشوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔