موسم بہار،سردی کو عوام نے کہہ دیا خیرباد،ہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے موسم کی صورتحال

موسم بہار،سردی کو عوام نے کہہ دیا خیرباد،ہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے موسم کی صورتحال

کوئٹہ : موسم بہار کی آمد آمد ہے،نوکنڈی سمیت چاغی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پربادل برسےجبکہ نوکنڈی سمیت چاغی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا،،،،جبکہ درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں