اکیڈمی ایوارڈجیتنے والوں کی مکمل فہرست جاری!

اکیڈمی ایوارڈجیتنے والوں کی مکمل فہرست جاری!

نیو یارک:فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 26فروری بروز اتوار لاس اینجلس میں منعقد ہوا۔ڈولبی تھیٹر میں ہونے والے ان ایوارڈز کے لیے سب کو ہی شدت سے انتظار تھا اور ہر کوئی جیتنے والوں کو دیکھنا چاہتا تھا۔گزشتہ روز ہونے والے ان ایوارڈز کے جیتنے والوں کی مکمل فہرست سامنے آچکی ہے۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایماسٹون کو فلم لا لا لینڈ میں شاندار کارکردگی پر دیا گیا۔


کیسی ایفلک کو بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’مانچسٹر بائے دی سی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر دیا گیا۔


بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ’وائلا ڈیوس‘ کو فلم فینس کے لیے دیا گیا۔


مہر شالا علی کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم ’مون لائٹ‘ کے لیے ملا۔


زوٹوپیا نے بہترین اینیمیٹد فلم کا تاج اپنے سر سجایا۔


بہترین سینمیٹو گرافی فلم لا لا لینڈ کی رہی۔


فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دیم نے بہترین کاسٹیوم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔


بہترین ڈاکیو منٹری فلم کا ایوارڈ ’اوجے:میڈ اِن امریکا‘ کے نام رہا۔
شارٹ ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ ’دی وائٹ ہیلمٹس ‘ نے لیا۔
بہترین ایڈیٹنگ کے لیے ’ہوکسوریج ‘کو چنا گیا۔
غیر ملکی زبان کی فلم کے لیے ’دی سیلز مین‘ نے آسکر اپنے نام کیا۔
بہترین میک اپ اور ہئیر سٹائلز کے لیے فلم ’سوئی سائڈ اسکواڈ‘ آگے رہی۔


بہترین اوریجنل سکور کا ایوارڈ بھی لا لا لینڈ نے جیتا جبکہ اسی فلم کے گانے ’ستی آف سٹارز‘ کو بھی آسکر سے نوازا گیا۔


شارٹ اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ ’پائپر‘ کو ملا۔


فلم ’سنگ‘ نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کے لیے خود کو منوایا ۔
بہترین ساﺅنڈ ایڈیٹینگ کا میدان ’ارائیول‘ نے مارا۔
اور
اڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم ’مون لائٹ‘ کے نام رہا۔