آسکر ایوارڈز، اس سال کی بہترین فلم لا لا لینڈ نہیں مون لائٹ ہے

 آسکر ایوارڈز، اس سال کی بہترین فلم لا لا لینڈ نہیں مون لائٹ ہے

 لاس اینجلس: اس بار نواسی ویں اکیڈمی ایوارڈز میں سب سے بڑی غلطی دیکھنے کو ملی۔ بہترین فلم کے نام کا اعلان غلطی سے کر دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس غلطی کا پردہ چاک ہو گیا۔ اس سال کی بہترین فلم کا اعزاز مون لائٹ نے اپنے نام کیا۔ فلم نے اپنے مقابل آنے والی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل فلم لا لا لینڈ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا تھا مگر بعد ازاں میزبان نے اعلان کیا کہ ایسا غلطی سے ہو گیا تھا۔ آسکر ایوارڈ جیتنے والی اصل فلم مون لائٹ ہے۔ دوسری جانب فلم لالا لینڈ کی اداکارہ ایما سٹون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

لالا لینڈ نے بہترین ڈائریکٹر، میوزک، سینماٹو گرافی، پروڈکشن ڈیزائن اور سکور کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اسی فلم کے ڈیمین چیزل کو دنیا کے سب سے کم عمر ترین آسکر ایوارڈ جیتنے والے ڈائریکٹر کا اعزاز حاصل رہا۔ فلم کو اس حوالے سے خاص اہمیت حاصل تھی کہ اس نے 14 شعبوں میں نامزدگی حاصل کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں