فاروق ستار اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

فاروق ستار اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤس پر حملے کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور تفتیشی افسر کو پندرہ روز میں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 22 اگست کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤس پر حملوں میں سہولت کاری پر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت حسین سمیت دیگر پر 5 مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں