برسلز آنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کو دس ہزار یورو جرمانہ ہو گا

برسلز آنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کو دس ہزار یورو جرمانہ ہو گا

فرانس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر برسلز آئے تو اُن کے جہاز ائرفورس ون کے طیارے کو زیادہ حجم اور شور کی وجہ سے دس ہزار یورو تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔میڈیا ذرائع کے مطابق برسلز کے بین الاقوامی ائر پورٹ پر جو طیارے رات کے وقت اُترتے ہیں اسکی وجہ سے آئرش اور فرنچ بولنے افراد کے درمیان چپقلش چلی آرہی ہے۔
جس کے بعد دونوں گرہوں نے طے کیا تھا کہ رات گیارہ بجے سے صبح سات بجے تک ایک حد سے زیادہ شور کرنے والوں کو پانچ سے دس ہزار ریورو جرمانہ کیا جائے گا،ا س شور کو جانچنے کے لیے آلہ بھی لگایا گیا ہے۔مزید یہ بحث جاری ہے امریکی صدر کا طیارہ اگر یہاں آیا تو اسکو بھی شور کی وجہ سے دس ہزار یورو جرمانہ کیا جا سکتا ہے