'پارلیمانی سیاست میں حصہ لوں گا لیکن اصل انتظار پاناما فیصلے کا ہے'

'پارلیمانی سیاست میں حصہ لوں گا لیکن اصل انتظار پاناما فیصلے کا ہے'

ٹنڈو محمد خان: دریائے سندھ پر صوبائی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے پُل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے ذریعے سندھ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ منصوبہ مکمل کرنے پر وزیر اعلی سندھ اور ان کی ٹیم سمیت عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوا۔

انہوں نے کہا سڑکوں کی تعمیراور منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ بلاول بھٹو نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہوا تو دہشت گردی کے خلاف کامیاب نہیں ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہم الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں۔ پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ فیصلے کے بعد سیاسی حکمت عملی سامنے لائیں گے اور پارلیمانی سیاست میں ضرور حصہ لوں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا عرفان اللہ مروت کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا دوسرے صوبے وفاق کے فنڈز سے پل بناتے ہیں لیکن سندھ حکموت نے ایسا نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا ساڑھے چار ارب سے سندھ حکومت نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ پل بنایا ہے۔ جس میں پرائیوٹ سرمایہ کاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں