کنگ خان گاڑی کی ڈگی میں بھی سفر کرتے ہیں۔

کنگ خان گاڑی کی ڈگی میں بھی سفر کرتے ہیں۔

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان پہلے پہل تو فلموں میں بطور ولن آئے لیکن پھر ’راج‘ جیسے یادگار کردار کر کے رومانس کے ہیرو بن گئے اور اب وہ بالی ووڈ کے ہی نہیں پوری دنیا کے سٹار بن چکے ہیں جن کے سینکڑوں،ہزاروں نہیں لاکھوں مداح ہیں۔ان ہی مداحوں کے ہجوم سے بچنے کے لیے شاہ رخ کو بعض اوقات گاڑی کی ڈگی میں سفر کرنا پڑتا ہے۔

شاہ رخ کا کہنا ہے کہ” جب مجھے کسی دوست سے ملنے جانا ہوتا ہے یا کسی کھانے پر جانا ہوتا ہے تو میں ہُڈ پہن کر گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ جاتا ہوں ۔میری جسامت ہی ایسی ہے کہ میں آسانی سے ڈگی میں سما جاتا ہوں“۔شاہ رخ کا کہنا ہے کہ اُ ن کہ فیملی کو معلوم ہے کہ وہ ہر جگہ نہیں جا سکتے۔

وہ میرے اس مسلے کو سمجھتے ہیں اور اگر ”میں کسی عوامی جگہ پر جاﺅں وہاں ایک تصویر بنانے آئے گا تو دس،پندرہ اُسے دیکھ کر چلے آئیں گے ایسے نہ ہی میں وہ ٹائم انجوائے کر سکوں گا اور نہ ہی کسی مداح کو منع کر سکوں گا اور کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو آﺅٹ آف کنٹرول ہو جاتی ہیں۔“