وادی ہنزہ میں دیہاتیوں نے خونخوار برفانی چیتا پکڑ لیا

وادی ہنزہ میں دیہاتیوں نے خونخوار برفانی چیتا پکڑ لیا

ہنزہ :ہنزہ کے دور افتادہ گاوں مسگر میں گزشتہ دنوں برفانی چیتے نے مقامی لوگوں کے پالتو جانوروں کو چیر پھاڑ ڈالا ، لاکھوں کا نقصان کرنے کے باوجود متاثرین نے نایاب جانور کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد بغیر کسی شرط کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا مقامی لوگوں نے برفانی چیتے کو جال میں ڈال کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
بعد ازاں محکمہ جنگلی حیات نے اس نایاب جانور کو قراقرم نیشنل پارک میں آزاد کروایا تھا ۔ متاثرین مسگر بشارت حسین ، مشروف عالم ،عبد حمید و دیگر نے کہا کہ اس نایاب جانور نے ہمارے لاکھوں روپے کا نقصان کروایا ہے اور حکومتی سطح پر اس کا ازالہ بھی نہیں کیا جا رہا ہے ۔