لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی پرسرارطور پر ہلاک

لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی پرسرارطور پر ہلاک

لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی پرسرارطور پر ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق  25 سالہ کنزہ گلشن راوی کی رہائشی تھی، مقتولہ  کی ہما بلاک کے رہائشی علی نامی لڑکے سے دوستی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ گزشتہ روز علی سے ملنے اس کے گھر گئی تھی،علی نے مبینہ طور پر تشدد کیا، حالت بگڑنے پر نجی ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کنزہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، ہلاکت گلا دبانے سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں،متوفیہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں