ترکی کے 136 سفارتکاروں کی جرمنی میں پناہ کی درخواستیں

ترکی کے 136 سفارتکاروں کی جرمنی میں پناہ کی درخواستیں

انقرہ: ترکی کے 136 سفارتکاروں نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرادیں۔

جرمن حکام کو ترکی کے متعدد سفارت کاروں کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ برس پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت سرکاری ملازمین پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسے 136 ترک افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جو سفارتی پاسپورٹ کے حامل ہیں۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کی جانب سے درخواستیں گزشتہ سال اگست سے لیکر رواں برس جنوری کے درمیان جمع کرائی گئی ہیں۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ سفارت کاروں کے ہمراہ ان کے خاندان کے کتنے افراد ہیں۔

مصنف کے بارے میں