بنگلہ دیش میں شمسی توانائی سے چلنے والا فوڈ ویئر ہائوس

بنگلہ دیش میں شمسی توانائی سے چلنے والا فوڈ ویئر ہائوس

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے والے پہلے فوڈ ویئر ہائوس کا افتتاح کردیا گیا۔

اس ویئر ہائوس کا افتتاح وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ ویئرہائوس میں 25000 ٹن اشیائے خوراک ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔کئی منزلہ ویئرہائوس کے تعمیر کیلئے ٹیکنیکل اور مالی معاونت جاپان نے فراہم کی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں سیلابوں اور دیگر شدید موسمی حالات کے باعث اشیائے خوراک کو ذخیرہ کرنا ایک مشکل کام ہے تاہم اس ویئرہائوس سے اس کی مشکلات میں کمی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں