پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا، پنجاب حکومت کا اعلان

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا، پنجاب حکومت کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فائنل لاہور میں کرانے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےامن وامان کااہم اجلاس ہوااجلاس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا.اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس بات کی ہدایات جاری کی ہیں کہ فائنل میچ کیلئےسوفیصدفول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے.ان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کےمفادمیں پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانےکافیصلہ کیاگیا .فائنل میچ کےلئےبہترین انتظامات کئےجائیں . رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیلئے تمام ادارے ملکر کام کریں گے۔فائنل شیڈول کے مطابق ہو گا اس میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریاں جاری ہیں۔