بھارتی تاجر نے وی آئی پی موبائل نمبر 12 لاکھ ڈالر میں خرید لیا‎

بھارتی تاجر نے وی آئی پی موبائل نمبر 12 لاکھ ڈالر میں خرید لیا‎

دبئی: بھارت کی ایک ارب پتی کاروباری شخصیت اور ٴوی آئی پیٴ نمبروں کے شوقین نے حال ہی میں دبئی میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک موبائل فون نمبر قریباً ایک ملین ڈالر سے زائد میں خرید لیا۔

بالویندر ساھانی المعروف ابو صباح نے اماراتی ٹیلی کام کمپنی ٴڈوٴ سے آن لائن نیلام کے لیے پیش کردہ موبائل فون نمبر 0588888888، 45 لاکھ 20 ہزار درہم میں خرید لیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 12 لاکھ 20 ہزار ڈالر بنتی ہے ۔بھارتی ارب پتی ساھانی اس سے قبل اکتوبر 2016ء میں گاڑی کا وی آئی پی نمبرD5 33 ملین درہم میں خرید چکے ہیں ۔بالویندر ساھانی رئیل اسٹیٹ کی ایک بین الاقوامی کمپنی کے مالک ہیں۔

اس کمپنی کی متعدد ذیلی شاخیں متحدہ عرب امارات، کویت، بھارت اور امریکا میں بھی قائم ہیں۔اماراتی ٹیلی کام کمپنی نے 2014ء میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک ہزار وی آئی پی فون نمبر فروخت کیے تھے جنہیں قریبا 80 لاکھ درہم میں خریدا گیا۔

مصنف کے بارے میں