اپیل خارج ، ماڈل ایان کو 5 کروڑ دینا پڑے گا

اسلام آباد: کرنسی اسمگلنگ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر ایپلنٹ ٹربیونل نے ڈالر گرل ایان علی کی اپیل خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے ایان علی کے وکیل کو کیس سے دلچسپی نہیں رہی۔

ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی تو دبئی چلی گئیں، مگر لگتا ہے کہ ا±ن کے وکیل نے بھی کیس میں دلچسپی لینا چھوڑدی ہے۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی مسلسل عدم حاضری پر اپیلٹ کورٹ کے ڈویڑنل بنچ نے پانچ کروڑ جرمانے کے خلاف ایان علی کی اپیل خارج کر دی۔واضح رہے کہ ماڈل گرل نے کسٹمز کورٹ کی جانب سے پانچ کروڑ جرمانے کے فیصلے کو چیلنچ کر رکھا تھا۔