بھارت میں داعش  کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

بھارت میں داعش  کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

نئی دہلی: بھارت کی ریاست گجرات کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔


بھارت کی ریاست گجرات کے پولیس سربراہ جے کے بھٹ نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ گرفتار کئے جانے والے ان دونوں افراد پر ہندوستان کے سیکورٹی ادارے نظر رکھے ہوئے تھے۔انھوں نے کہا کہ یہ دونوں افراد مذہبی مقامات پر حملوں کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے داعش دہشت گرد گروہ سے جڑے ہوئے تھے اور اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے تھے.

جے کے بھٹ کے مطابق یہ دونوں دہشت گرد، ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے بعد فرار ہو کر عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے تھے۔ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کو ہندوستان میں پیر جمانے اور مسائل پید کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

نیوویب ڈیسک< News Source