سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کا فلمی کیرئیر بچانے میدان میں آگئے

ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنی سابقہ محبوبہ پر مہربان ہو گئے ، وہ کترینہ کیف کو اپنی نئی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں کردار دلانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کا فلمی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داو پر لگ چکا ہے جس کے بعد سلو میاں ان کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کو نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں کاسٹ کرانے کے علاوہ اب ہدایتکار کبیرخان سے بھی فلم”ٹیوب لائٹ“ میں انہیں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر ہدایت کار کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان کی ناراضی کے ڈرسے ہدایتکار بھی کترینہ کے لیے فلم میں جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد کترینہ بھی فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ ہدایتکار کبیر خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان، سہیل خان اورچینی اداکارہ ڑو ڑو اہم کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔