موسیقی سننے کے انتہائی خطرناک اثرات منظر عام پر آگئے

تل ابیب : ”موسیقی روح کی غذاءہے“ ماہرین نے مغرب کے اس دعوے کی قلعی کھول دی ہے اور اسلام کی حقانیت کا ثبوت خود ہی فراہم کر دیا ہے۔اسرائیل کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موسیقی پر تشدد اور منفی جذبات کر پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین نے 150طلبہ کو موسیقی کی مختلف اقسام سنا کر ان کی طبع اور حرکات و سکنات پر خاص ریسرچ کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ریپ اور میٹل جو کہ تیز موسیقی کی دو اقسام ہیں کے سننے والے لوگ متشدد رویہ جلد ی اپنا لیتے ہیں اور کسی کے اکسانے پر تشدد اور جارحیت کو بہت جلد اپنا لیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ تیز موسیقی سننے والے لوگوں کو سیاستدان اور شدت پسند گروہ بڑی آسانی سے اپنے مذموم مقاصد کےلئے استعمال کر سکتے ہیں۔اس لئے موسیقی کو امن کی آواز یا روح کی غذا سمجھنا خود کو اندھیرے میں رکھنے اور دھوکا دینے کے مترادف ہی ہوگا۔