کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک اور دھچکا، سری لنکن کھلاڑی وطن واپس چلے گئے

دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اہم ترین میچ سے قبل مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ فاسٹ باو لر عمر گل کے زخمی ہونے کے بعد اب سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرار نے بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھیسارا پریرار نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے بہت لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے اپنی فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گلیڈی ایٹرز چیمپیئن شپ کا تاج سر پر سجائیں گے۔
واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ ڈیرین سیمی کی ٹیم پشاور زلمی سے ہو گا۔