سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی اور دیگر چار افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی اور دیگر چار افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد:  وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی سمیت 4 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیئے۔


ریلوے کی قیمتی اراضی سستے داموں لیز پر دینے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق چیئرمین ریلوے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جی ایم ریلوے میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور برگیڈیئر (ر) اختر علی کے نام ای سی ایل میں آگئے۔

 
نیب نے 2 روز قبل ہی ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزرات داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔ملزمان پر قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہچانے کا الزام ہے۔

دوسری جانب ای سی ایل میں نام ڈالنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی نے  رد عمل میں کہا کہ رائل پام کیس میں مذاکرات کیے نہ ڈیل اور نہ ہی معاہدے پر میرے دستخط ہیں۔