شاہ سلمان نے چیف آف اسٹاف سمیت اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

شاہ سلمان نے چیف آف اسٹاف سمیت اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

ریاض: سعودی شاہ سلمان نے بری اور فضائی افواج کے سربراہوں کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ یہ خبر سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے جاری کی ہے مگر اس میں ان برطرفیوں کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

سعودی عرب کی افواج گذشتہ تین برس سے یمن میں باغیوں سے برسرِ پیکار ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ملک میں روبہ عمل ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے پیچھے دراصل ولی عہد محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے۔

گذشتہ برس شہزادوں، وزرا اور ارب پتی تاجروں سمیت درجنوں سعودی شہریوں کو پکڑ کر رٹز کارلٹن ہوٹل میں قید کر دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف چلائی جانے والی مہم بتائی گئی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں