اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والی مودی سرکار کی مسلمان مخالف ایک اور سازش بے نقاب

اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والی مودی سرکار کی مسلمان مخالف ایک اور سازش بے نقاب

نیو دہلی: اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والی مودی سرکار کی مسلمان مخالف سازش بے نقاب ہو گئی۔ مودی سرکار نے آسام سے 20 لاکھ مسلمانوں کو بنگالی قرار دے کر ملک بدر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

اس منصوبے کے تحت بھارتی الیکشن کمیشن 20 لاکھ سے زائد ان شہریوں کو غیر ملکی قرار دے کر ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کرے گا۔

انتہا پسند تنظیم 'آر ایس ایس'، حکمران جماعت 'بی جے پی' اور دیگر اتحادی جماعتوں نے یہ مذموم سازش تیار کی ہے۔

آسام میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 34 فیصد ہے اور یہ یہاں 100 برس سے آباد ہیں۔ آسام میں رہنے والے ان مسلمانوں کو 'فارینرز ٹرائبیونل 'میں اب ثابت کرنا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی نہیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں