سندھ بھر میں عوامی مقامات پر کچرہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ بھر میں عوامی مقامات پر کچرہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی: سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر قاضی شاہد پرویز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ واٹر کمیشن کے نوٹس پر محکمہ داخلہ سندھ نے عوامی مقامات، بازاروں، سڑکوں اور رفاحی پلاٹوں پر کچرہ پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

یہ حکم نامہ پورے سندھ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اداروں کی جانب سے مختص کردہ جگہ کے علاوہ کچرا پھینکنے اور کچرے کو آگ لگانے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جا بجا پھینکا جانے والا کچرا ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور یہ تحفظِ ماحولیات قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب چونکہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کہیں ڈمپنگ پوائنٹس نہیں بنائے گئے لہذا قیاس کیا جا رہا ہے اس اقدام سے پولیس کی چاندی ہو جائے گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں