اسلام آباد میں بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر حادثہ، 6 مسافر زخمی

اسلام آباد میں بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر حادثہ، 6 مسافر زخمی

اسلام آباد: انتظامیہ کی نااہلی یا کچھ اور اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاز کی سیڑھی گرنے سے 6 مسافر زخمی ہو گئے۔

ایئر پورٹ زرائع کے مطابق 59 سالہ مسافر رفیقہ کو سر اور خاتون مسافر بلقیس کو کمرمیں چوٹ لگی ہے۔ زخمی مسافروں کو بے نظیرشہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں