پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے ، وسیم اکرم

پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے ، وسیم اکرم

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری لیگ پاکستان میں ہونا دیرینہ خواب ہے۔


وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کا صحیح معنوں میں آدھے پی ایس ایل کے بعدپتہ چلے گا لیکن جس طرح سے ٹورنامنٹ کا بندوبست کیا گیا اس پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کو اپنے شیڈول کا پتہ تھا کہ کب ان کی پریکٹس ہے اور کب ان کا لنچ ہے اور یہ چیز پاکستان کے لیے بہت اچھی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کےدنیا کی دیگر لیگز کے ساتھ موازنے کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے، اس میں غیر ملکی کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور بہت سے کھلاڑی کھیلنے کے خواہشمند ہیں ۔