”ہم لوگ کلک نہیں کرپارہے،ایک دفعہ کلک کرگئے تو پی ایس ایل جیت جائیں گے“:عمر اکمل

”ہم لوگ کلک نہیں کرپارہے،ایک دفعہ کلک کرگئے تو پی ایس ایل جیت جائیں گے“:عمر اکمل

دبئی:پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو گزشتہ شب بھی کراچی کنگز کے ہاتھو ں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح لاہور قلندرز کو مسلسل تین میچوں میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے بیٹسمین عمر اکمل نے شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمار ا ردھم بھی اچھا ہے ،سٹارٹ بھی اچھا مل رہا ہے لیکن ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہم اچھا پرفارم نہیں کر پارہے جس کی وجہ سے مسلسل ہار رہے ہیں،لیکن انشا ءاللہ آگے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

عمراکمل سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی ٹیم میں ایسا کوئی نہیں ہے جو مڈل آرڈر میں اچھا رول ادا کرسکے ؟جواب دیتے ہوئے بیٹسمین نے کہا کہ ہم بھرپور محنت کررہے ہیں ،ہمارے پاس اچھے کھلاڑی بھی موجود ہیں ،ہم لوگ کلک نہیں کر پارہے جس کی وجہ سے ہار رہے ہیں،آگے ٹورنامنٹ پڑا ہے ایک دفعہ ہم کلک کرگئے تو ہم پی ایس ایل جیت جائیں گے۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ آگے بھی اچھا ردھم بنا تو ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو گزشتہ شب کراچی کنگز کے ہاتھوں27 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.