لاہوری ہوں اس لیے لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا ہوں ، اعصام الحق

لاہوری ہوں اس لیے لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا ہوں ، اعصام الحق

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا ہوگئے اور میچز دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔


اعصام الحق نے کہا کہ وہ چونکہ لاہوری ہیں اس لیے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔اعصام الحق نے کہا کہ اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے جب پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں، اس بار کچھ میچز لاہور اور فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہت بہتر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میچز کے انعقاد کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تعاون بھی پاکستان کو درکار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے۔

اعصام الحق نے کہا کہ ٹینس کے میچز آہستہ آہستہ پاکستان میں ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہم جہاں بھی جائیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے۔