اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے کارروائی شروع

اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے کارروائی شروع

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے نیب نے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کارروائی شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ کی انٹر پول سے واپسی کے لئے وزارت داخلہ سے ریڈ وارنٹ کی استدعا کی جائے گی۔ اسحاق ڈار کے خلاف  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری ملزم قرار دینے کے احکامات سے انٹر پول کو آگاہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے ان دنو ں سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں