نہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان،کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت

نہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان،کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد: سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان ہے اور سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ جیل کی سزا کل ختم ہورہی ہے جبکہ لیگ رہنماﺅں نے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو ججز کو دھمکی آمیز تقریر پر توہین عدالت میں یکم فروری کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی تھی مگر عدالت عظمیٰ نے ان کی غیر مشروط معافی کو مسترد کردیا تھا۔