شہباز شریف نواز لیگ کے قائم مقام صدر مقرر

شہباز شریف نواز لیگ کے قائم مقام صدر مقرر

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں نوازلیگ کی سی ای سی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ نواز شریف کی تجویز پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہبازشریف کو  پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دیدی۔

9fd66c61aa8a4930e79f5e32c8fa09fe

نواز شریف سمیت مرکزی مجلس عاملہ نے بھی شہباز شریف کے نام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد رہیں گے۔

مزید پڑھیں:سیاستدان آسان ہدف ہیں، آمروں کو ہاتھ نہیں لگاتے، نواز شریف

0885d24b51e3393eeff972154c8915b3

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے باقاعدہ ان فیصلوں کا اعلان کیا۔سی ای سی نے پارٹی صدر کے الیکشن کے لئے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کی اور چھ مارچ کی صبح کو پارٹی صدارت کا الیکشن ہوگا اور شام کو جنرل کونسل اجلاس ہو گا جس میں شہباز شریف کو مستقل صدر بنانے کی منظوری لی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں نواز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر مرکزی رہنما شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑا تاہم سپریم کورٹ نے 21 فروری انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار دیا اور قرار دیا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کر سکتا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں