وسیم اکرم نے جم میں کسرت کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

وسیم اکرم نے جم میں کسرت کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

دبئی:ایک طرف تو دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا میلہ جاری ہے تو دوسری طرف سوئنگ کے سلطان اور ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور محنت کرتے نظر آتے ہیں۔

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کی کہ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ’تو یہ ہے51 سالہ وسیم اکرم کی فٹنس کا راز‘۔ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر نے اپنے فیس بک لائیو پیج پر جم میں کسرت کرنے کی تصویر کو شیئر کیا۔

اس تصویر کو دیکھتے سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور وسیم اکرم کی فٹنس کو سراہا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دبئی میں تیسرا ایڈیشن جاری ہے اور وسیم اکرم پہلی مرتبہ کھیلنے والی فرنچائز ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ ہیں۔