تحریک انصاف نے ن لیگ کی 2 بڑی وکٹیں اڑا دیں

تحریک انصاف نے ن لیگ کی 2 بڑی وکٹیں اڑا دیں

اسلام آباد: گوجرانوالہ سے ن لیگ کے موجودہ ایم این اے میاں طارق محمود اور سابق ن لیگی ایم پی اے میاں مظہر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کچھ ہی دیر میں دونوں رہنما جہانگیر خان ترین کے ہمراہ بنی گالہ روانہ ہوں گے جہاں پر ان کی عمران خان سے ملاقات ہو گی اور باضابطہ تقریب کے ذریعے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ دنوں گوجرانوالہ سے مسلم ن لیگ کے ایم این اے میاں طارق نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں