نواز شریف کو دوبارہ بحال کیا گیا تو اداروں کو تباہ کر دیں گے:عمران خان

نواز شریف کو دوبارہ بحال کیا گیا تو اداروں کو تباہ کر دیں گے:عمران خان
کیپشن: pti chairman imran khan پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ شریف خاندان کرپٹ ہے ، نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو اداروں کو تباہ کر دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ممبر سازی مہم شروع کر رہے ہیں ، نواز شریف جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کر رہے ، تمام جماعتوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کر رہے ،بادشاہت میں بھائی ، بیٹے اور بیٹیاں آگے آتے ہیں اور یہی سب کچھ شریف خاندان میں ہو رہا ہے، لیگی انصاف کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے سڑکوں پر آ رہے ہیں ۔