عمران ایماندار ہیں ،انہیں گورننس سیکھنی چاہیے، پرویز مشرف

عمران ایماندار ہیں ،انہیں گورننس سیکھنی چاہیے، پرویز مشرف

دبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار شخص  ہیں اور پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے  ہیں انہیں چاہیے کہ گورننس کے بار ے میں سیکھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کا حل نکالنا اور حکمرانی کرنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔ پرویز رشید اور مریم نوازاس میں ملوث ہیں ا ن کو اس معاملے پر گرفتار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہمیشہ شریف برادران کے کنٹرول میں رہا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ نوازشریف پر جتنے الزامات لگے ہیں وہ سب درست ہیں اور وہ سیاست سے آﺅٹ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو عدالت سے سزا ملنی چاہئے ،انہوں نے عوام کا پیسہ چوری کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹوآصف زرداری کی کرپشن میں ملوث تھیں اور بینظیرجانتی تھیں کہ آصف زرداری کرپشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار شخص ہیں وہ پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ گورننس کے بارے میں سیکھیں۔