ہواوے ٹیبلٹ ”میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز“ متعارف

ہواوے ٹیبلٹ ”میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز“ متعارف

بارسلونا : ہیواوے بارسلونا میں جاری موبائل کانگریس میں ٹیبلٹ ”میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز“ کے تین ورژن بھی سامنے لایا ہے۔ ایک 8.4 انچ سکرین والا جبکہ باقی دو 10.8 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہیں۔ تینوں ورژن میں ٹو کے ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2.5 ڈی گلاس سکرین اور میٹل یونی باڈی ڈیزائن موجود ہے۔

8.4انچ ورژن والے ٹیبلٹ میں دو سپیکرز دیئے گئے ہیں جبکہ 10.8 انچ والی ڈیوائس میں چار سپیکرز ہیں۔ تینوں ٹیبلٹس میں کمپنی کا اپنا کیرن 960 سیریز پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ ای ایم یو آئی 8.0 پر چلتا ہے۔ چھوٹی سکرین والے ٹیبلٹ میں 5100 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ بڑے ڈسپلے والی ڈیوائس میں 7500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، تینوں ٹیبلٹ ہیواوے کی کوئیک چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

میڈیا پیڈ ایم فائیو کے 8.4 انچ کا ورڑن کا وائی فائی آپشن 349 یورو سے شروع ہوگا جبکہ ایل ٹی ای ٹیبلٹ 399 یورو سے شروع ہوگا۔ بڑے ٹیبلٹ کا وائی فائی ماڈل 399 یورو جبکہ ایل ٹی ای ماڈل 449 یورو سے شروع ہوگا۔ اسی طرح میڈیا پیڈ ایم فائیو پرو کی قیمت 549 سے 599 یورو تک ہوگی۔