پی ٹی آئی رہنما میاں پرویز قاتلانہ حملے میں زخمی

پی ٹی آئی رہنما میاں پرویز قاتلانہ حملے میں زخمی

جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں پرویز پرقاتلانہ حملہ میں میاں پرویز شدید زخمی ہو گئے۔ان کی گاڑی پر 22گولیاں برسائی گئیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، فائرنگ سے میاں پرویز شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ جہلم کے علاقے باگڑیاں میں پیش آیا،رہنما پی ٹی آئی میاں پرویز پیشی پر عدالت جارہے تھے کہ مسلح افراد نے راستے میں روکا اور اندھا دھند فائرنگ کردی،ان کی گاڑی پر 22گولیاں برسائی گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ،میاں پرویز کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیاتاہم ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیاسی رنجش کا نتیجہ ہے جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ، ملزمان کی گرفتاری کے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ، تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔