ملتان سلطانز نے  اسلام آبا یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست  دےدی

ملتان سلطانز نے  اسلام آبا یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست  دےدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹڑ

دبئی:ملتان سلطانز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست  دے کر ایونٹ  میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے  اسلام آبا یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست  دے دی ، سلطانز کے سامنے ایک بار پھر یونائیٹڈ کی ٹیم مکمل طور پر بکھر گئی، 121 کے ٹوٹل پر یونائیٹڈ کو ڈھیر کرنے کے بعد سلطانز نے ہدف صرف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

اوپنرعمر صدیق نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے جب کہ رونکی نے 28، چارلس نے 4 اور ایونس نے ایک رن بنایا، کپتان شعیب ملک 23 اور کرسچئن 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


 اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ، رومان رئیس، پٹیل اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔