قابض بھارتی فورسز نےسرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فورسز نےسرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
کیپشن: سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم وادی بھر میں ہڑتال جاری ہے۔ دوروزہ ہڑتال کی کال حریت رہنماوں کی جانب سے دی گئی۔

خیال رہے پلوامہ واقعے کے بعد قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ اب تک متعدد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔